راولپنڈی:(بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے50 سیٹوں والا کیسے فتح کا اعلان کررہا ہے؟ ،پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کااحترام کیاجائے،سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں وکلا عمیر نیازی ایڈووکیٹ اور بیرسٹر سلمان صفدر نے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد ایڈووکیٹ عمیر نیازی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہابانی پی ٹی آئی نے قوم کو الیکشن نتائج پر مبارکباد دی اور کہا قوم نظرئیے ، جمہوریت کےساتھ کھڑی ہے،عمران خان نے پیغام دیا پی ٹی آئی وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائے گی،نتائج تبدیل ہونےوالے علاقے کے امیدوار پرامن احتجاج کریں۔
عمران خان نے کہامعیشت زمین بوس ہوچکی ، سیاسی عدم استحکام نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کو بند گلی میں نہ لےکر جائیں، نواز شریف نے ہمیشہ حکومت کو بینک کرپٹ کیا، مکس اچار کےساتھ حکومت نہ بنانے دیں، 50 سیٹوں والا کیسے فتح کا اعلان کرسکتا ہے؟ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔
50 سیٹوں والا کیسے فتح کا اعلان کررہا ہے؟ عمران خان



















