کس نے کہاں کاووٹ ڈالا؟

لاہور،پشاور،کوئٹہ ، کراچی ،ڈی آئی خان ،فیصل آباد ،لودھراں ،نوابشاہ، نوڈیرو:(مانیٹرنگ ٹیم)عام انتخابات میں سیاسی شخصیات بھی بروقت ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں،صدر مملکت عارف علوی نے بمعہ اہل و عیال حق رائے دہی استعمال کیا۔

قائد ن لیگ نواز شریف نے این اے 128 ماڈل ٹاون ،شہباز شریف این اے 128 کے پولنگ سٹیشن نمبر 82 ،مریم نواز ،جنید صفدر نے این اے 127 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو این اے 194 نوڈیرو ،سابق صدر آصف زرداری این اے 207 نوابشاہ،قمر زمان کائرہ این اے 65،خورشید شاہ این اے 200 کے پولنگ سٹیشن نمبر 202 ،سینیٹر مولا بخش چانڈیو این اے 218 کے پولنگ سٹیشن ہادی نگر سکول ،شرجیل میمن نے پولنگ سٹیشن گوٹھ شاہنواز جونیجو میں ووٹ پول کیا۔

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین بنیادی مرکز صحت 12 ایم پی آر لودھراں،امیر جماعت اسلامی سراج الحق جندول کے علاقے ثمر باغ ،پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر گورنمنٹ پرائمری سکول کلپانی ڈگر بونیر،فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان کے آبائی گاو¿ں عبدالخیل ،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے آبائی علاقے مرغز میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض این اے 104 فیصل آباد کے پولنگ سٹیشن 9 ،پی ٹی آئی رہنما اور آزاد امیدوار عامر ڈوگر این اے 149 سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون کے پولنگ سٹیشن واہڑ ،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 اولڈ تھانہ ملیر،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن این اے 250 علیمیہ سکول ،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما روف صدیقی این اے 248 پولنگ سٹیشن نمبر 12 اورچیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان نے اہلیہ کےساتھ بوائز سکاوٹس ہیڈکواٹر کے پولنگ سٹیشن پر ووٹ ڈالا ۔