ووٹرز کی تعداد میں اضافے نے پاکستان کو دنیا کی 5ویں بڑی جمہوریت بنادیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ووٹرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ،پاکستان بھارت، انڈونیشیا ، امریکہ اور برازیل کے بعد دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت بن گیا۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق8فروری کو ہونےوالے انتخابات کےلئے ملک میں ریکارڈ 12کروڑ 80لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں،ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن بڑھنے کا رجحان دیکھنے میں آیا ،ووٹرز کا صنفی فرق7.7فیصد پر آگیا۔

2018 کے بعد خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مردوں سے بڑھ گئی ، نئے رجسٹرڈ 2 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز میں ایک کروڑ 25لاکھ خواتین اور ایک کروڑ مرد ہیں،2018 میں 85اضلاع میں صنفی فرق10فیصد سے زیادہ تھا اب کم ہو کر 24رہ گئی ۔