اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ارشد شریف شہید کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کا ریکارڈ طلب ،جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ٹوئٹ، انٹرویو یا بیان کے تناظر میں درج کئے گئے تمام مقدمات کا ریکارڈ پیش کریں، تمام مقدمات سپریم کورٹ ،ہائیکورٹ کے حالیہ فیصلوں کی روشنی میں کیسے درست ہیں؟،تحریری حکمنامے کے مطابق عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کر لئے، کیس کی آئندہ سماعت 14 فروری کو ہوگی۔
ارشد شریف کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کا ریکارڈ طلب



















