مجھے ساری زندگی کےلئے نکالنے والے خود استعفے دے رہے ہیں ،نواز شریف

مری: ( مشرق نیوز)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ور نااہلی قدرت کا جواب ہے،مجھے ساری زندگی کےلئے نکالنے والے خود استعفے دے رہے ہیں،کچھ تودال میں کالا ہے ناں،چور کی داڑھی میں تنکا، اسی لیے چیف جسٹس بننے والا جج پہلے ہی مستعفی ہوگیا۔

مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہان لیگ کے دور میں مہنگائی کم ،عوام خوشحال تھے ،پھر بتاﺅ مجھے کیوں نکالا ،چلیں مجھے تو نکال دیا پھر لائے کس کو جس نے کہا میں ایک کروڑ نوکریاں دوں گا ،بتاﺅ کسی کو نوکری ملی کٹے وچھے ،مرغیاں انڈے کہاں چلے گئے ،کہا گیا 50لاکھ گھر دیں گے کسی کو گھر ملا؟ ، کہتے ہیں یوتھ ساتھ ہے یوتھ تو میرے ساتھ کھڑی ہے ، آپ کےساتھ کون سی یوتھ ہے،موقع ملا تومری کے چاروں اطراف موٹر وے ہو گی ،بڑی خواہش ہے راولپنڈی ،اسلام آباد سے مری تک ٹرین لےکر آئیں اورآگے مظفر آباد جائے۔

قائد ن لیگ نے کہامری میں ہسپتال، یونیورسٹی کیمپس، دانش سکول، سڑک، موٹر وے بننے چاہئیں،ہمیشہ مظلوم کشمیری بھائیوں کےساتھ ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے،پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرینگے۔

سینئر نائب صدرن لیگ مریم نواز نے کہاووٹ کی پرچی صرف کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ملکی مستقبل کا فیصلہ ہوتا ہے،کبھی مری کے کسی جلسے میں اتنی خواتین نہیں دیکھیں ، مری والو! پہلی بار برفباری میں اتنا بڑا جلسہ دیکھا، مری پاکستان کا دل اور نوازشریف کا بھی، اب مریم نواز کا بھی دل ہے، میں آپ کی شکرگزار ہی نہیں مقروض بھی ہوگئی ہوں، مری پورے پاکستان کے سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے، زبردست ترقی بھی مری کاحق ہے اور مل کر رہے گا، مری کی ترقی پر نوازشریف کا نام لکھا ،5سالوں میں مختلف مافیاز کو لایا گیا، مری کے لوگوں نے مافیاز کوبھگانا ہے،موقع ملا تو مری کے گھر گھر میں گیس پہنچائیں گے،کالج ،یونیورسٹی ہونی چاہیے تاکہ باہر نہ جانا پڑے۔

مریم نواز نے کہانوازشریف آتا ہے تو مزدور کا چولہا جلتا ہے، 10سال کے بچے سے سوال پوچھا گیا تو اس نے کہا نوازشریف آتا ہے تو آٹا سستا ہوتا ہے، الیکشن دور نہیں 2روزبا قی ہیں، شیر پر مہر لگاو¿ اور پاکستان کو نوازدو، وعدہ ہے مری نے شیر کو منتخب کیا تو سب سے زیادہ ترقی ہوگی۔