9مئی مقدمات کاجیل ٹرائل ہوگا،تمام ملزم6فروری کو طلب

راولپنڈی:( بیورورپورٹ)9مئی مقدمات کاجیل ٹرائل ہوگا،انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی کےخلاف بھی 9 مئی کیسز کی سماعت جیل میں ہو گی ،تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسروں کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

12 مقدمات کے تمام 367 ملزموں کو 6 فروری کو طلب کرلیا گیا،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کیسز پر سماعت کریں گے ،ملزموں میں مقدمات کی فرد جرم کے لیے نقول تقسیم کی جائیں گی۔