اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عدالت عظمیٰ نے جے یوآئی کے امیدوار عبدالحفیظ لونی کو الیکشن لڑنے سے روک دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 252 سے انتحابات میں حصہ لینے کے کیس پر سماعت کی،سپریم کورٹ نے جے یو آئی امیدوار عبدالحفیظ کی اپیل مسترد کردی اور الیکشن ٹربیونل اور بلوچستان ہائیکورٹ کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
عدالت میں وکیل نے کہا عبدالحفیظ لونی کی نیب کیس میں سزا پوری ہوچکی، الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے،چیف جسٹس نے کہا آپ کا مو¿کل صرف 2 سال اور 2 ماہ جیل میں رہا، نیب کورٹ نے 10 سال کی سزا اور 5 کروڑ روپے جرمانہ کیا تھا،8 سال تک آپ کا مو¿کل پے رول پر جیل سے باہر رہا، آپ کے مو¿کل نے 5 کروڑ کا جرمانہ ادا نہیں کیا۔
چیف جسٹس نے کہا ایسے لوگ بلوچستان کے عوام کی نمائندگی نہ کریں، الیکشن نہ لڑیں گھر بیٹھیں، الیکشن میں آپ کا خرچہ ہوگا،جسٹس علی مظہر نے کہا5 کروڑ کا جرمانہ ادا نہ کرنے پر جائیداد ضبط ہونی چاہیے۔
عبدالحفیظ لونی جیسے لوگ گھر بیٹھیں،الیکشن نہ لڑیں:چیف جسٹس



















