چار دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے راولپنڈی، اسلام آباد میں خودکش حملوں کا خدشہ

راولپنڈی/ اسلام آباد (مشرق نیوز) کالعدم تحریک طالبان پاکستان، دہشت گرد گروپوں اور ان سے وابستہ شرپسند عناصر کی جانب سے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام سمیت دیگر اہم شہریوں میں دہشت گردی کا خدشہ ہے جس پر شہر کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چار مختلف گروپوں کے 17 سے زائد دہشت گردوں کو ملک کے اہم شہروں میں دہشت گردی کا ٹاسک سونپے جانے کی خفیہ اطلاعات سامنے آئی ہیں جس پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔