پیرمحل:(ساجد الرحمن) محکمہ پو لیس کے 8افسران و ملازمین ملازمت سے ریٹائر، ڈسرکٹ پو لیس آفیسر نے یاد گاری شیلڈز سے نوازا، ضلع پو لیس ٹو بہ ٹیک سنگھ سے وابستہ 8افسر ان و ملا زمین اپنی مدت ملازمت پوری ہو نے پر محکمہ سے رخصت ہو گئے۔
ڈسرکٹ پو لیس آفیسر عبادت نثار نے الوداعی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ریٹائر ہو نےوالے آفیسران شو کت علی جاوید، محمد جہا نگیر، ذوالفقار علی ، ہیڈ کانسٹیبل عبدالمجید، عبدالواحداور محمد رفیق میں یاد گاری شیلڈز تقسیم کر نے کیساتھ پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے، اس موقع پر ڈی پی او عبادت نثار نے کہا ریٹا ئر منٹ سر کاری ملازمت کا حصہ ہے آپ صا حبان کی محکمہ پو لیس کےلئے پیش کردہ خد مات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا اور میں پر امید ہو ں محکمہ سے ریٹا ئر ہو نے کے با وجود بھی آپ اپنے جو نیئر آفیسران اور اہلکاروں کی ہر موقع پر رہنما ئی کرتے رہیں گے ۔ واضح رہے کہ 2انسپکٹران چو ہدری غلام مصطفےٰ اور نا ظر حسین بھی رواں ماہ کی 31تاریخ کو محکمہ کو الوداع کہہ دیں گے۔
ریٹا ئر منٹ ملازمت کا حصہ،افسران کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ڈی پی او عبادت نثار



















