سکیورٹی خدشات ، اسلام آباد کی بڑی یونیورسٹیاں غیرمعینہ مدت کیلئے بند

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سکیورٹی خدشات پراسلام آباد کی بڑی یونیورسٹیاں غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی گئیں، بند کی گئی یونیورسٹیز میں ایئر ،نیشنل ڈیفنس اوربحریہ یونیورسٹی یونیورسٹی شامل ہیں،امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے،ذرائع یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹیز کی غیر معینہ مدت تک بندش سے طلبہ کو مطلع کر دیا۔

بم ڈسپوزل، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے یونیورسٹیوں ،کالجوں کا دورہ بھی کیا، اسلام آباد کے نواح میں سرچ آپریشن کیے گئے ۔

دوسر ی جانب آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہا افواہوں پر کان نہ دھریں، سکیورٹی صورتحال قابو میں ہے، اسلام آباد کے سکولوں اور کالجوں کے حوالے سے کچھ خبریں گردش کررہی ہیں، میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں اسلام آباد میں سکیورٹی اور امن عامہ کے حالات قابو میں ہیں، اسلام آباد میں غیرقانونی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے، کچھ لوگ جو ایسے کسی اجتماع کی کوشش کرتے ہیں مطلع کرتے رہتے ہیں ملکی حالات کے پیش نظر یا کسی پیشگی اطلاع کی وجہ سے ایسا کرنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے واضح کیا سکیورٹی کی فراہمی دوطرفہ عمل ہے، اس میں آپ سب کا تعاون بھی شامل ہے،آئی جی اسلام آباد نے کہا اس وقت اسلام آباد میں حالات ایسے نہیں ہیں کہ آپ کسی بھی خوف کی وجہ سے سکول، کالجز یا اپنے معلومات زندگی میں کوئی تبدیلی لائیں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر آپ اپنے اردگرد کا خیال رکھیں گے اور پولیس سے رابطے میں رہیں اور پولیس ایس جانفشانی سے آپ کی خدمت کرتی رہے گی تو ایک محفوظ ماحول میسر رہے گا جس میں انتخابات کا انعقاد اچھے طریقے سے ہوسکے گا۔