کندیاں:محکمہ زراعت افسران کے چھاپے، متعدد کھاد ڈیلرز کیخلاف مقدمات

کندیاں :(سعید عابد)ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد خاں کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع کے افسران کا کھاد کا ریکارڈ نہ رکھنے والے ڈیلرز کے خلاف کاروائی، واں بھچراں اور دواد خیل کے کھاد ڈیلرز کے خلاف ایف آئی درج کرلی گئیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد نواز ملک نے واں بھچرا ں کے علاقہ میں سبحان کھاد ٹریڈر کے مالک محمد نواز فوجی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی محمد طارق محمود خان نے داود خیل میں دوران چیکنگ کھاد کی خریدوفروخت کا ریکارڈ نہ رکھنے پر جاوید کھاد ڈیلر اور الحسین کھاد ڈیلر کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد نواز ملک کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کے افسران نے دوران چیکنگ مذکور ڈیلروں سے یوریا کھاد کا ریکارڈ طلب کیا جس پر ڈیلر ز حضرات مذکورہ ر یکارڈ پیش نہ کر سکے اور ریکارڈ میں ناجائز منافع خوری کی غرض سے خرد برد کی گئی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ نہ ہی ڈیلرز نے کھاد کی آمد کا ریکارڈ پیش کیا اور نہ ہی ان کے پاس فروخت کا ریکارڈ تھا جس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ مذکورہ ڈیلرز حضرات نے نا جائز منافع خوری اور بلیک پر کھاد فروخت کی اورمذکورہ بالا ڈیلرز حضرات پر متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔