اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی عمر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 11جنوری کو ”ٹیک ڈیسٹینیشن“ کے عنوان سے میگا ایونٹ ہوگا۔اپنے ایک بیان میں عمر سیف نے کہا کہ فری لانسرز کی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا اعلان ہوگا، پاکستان میں 15 لاکھ فری لانسرز باقاعدہ کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ فری لانسرز میں سے بیشتر کو مطلوبہ سہولیات میسر نہیں ہیں، سہولیات سے آراستہ ہر ای روزگار مرکز میں 100 لوگوں کے کام کی گنجائش ہوگی۔انہوںنے کہاکہ ہر مرکز میں 100 ورکنگ اسٹیشن یعنی 10 لاکھ فری لانسرز کیلئے سہولت ہوگی، یہ 10 لاکھ فری لانسرز سالانہ 10 ارب ڈالرز قیمتی زرمبادلہ کما سکیں گے۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ نگراں حکومت میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کے کامیاب ترین 4 ماہ رہے، انفارمیشن اور ٹیلی کمیونی کیشن سیکٹر کے فروغ کیلئے 13 انقلابی اقدامات کئے گئے۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ 4 ماہ میں ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت سے اقدامات ممکن ہوسکے، اقدامات کا فائدہ عوام کو ہوگا، ملک میں سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔
اسلام آباد میں ”ٹیک ڈیسٹینیشن“ کے عنوان سے میگا ایونٹ ہوگا :ڈاکٹر عمر سیف



















