بیان پر قائم ہوں،دانیال عزیز نے پارٹی کا شوکاز مسترد کر دیا

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)رہنما ن لیگ دانیال عزیز نے پارٹی کا شوکاز نوٹس مسترد کردیا۔

دانیال عزیزنے3صفحات پر مشتمل جواب میں موقف اختیار کیااپنے بیان پر قائم ہوں، پارٹی نظم و ضبط ، پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی،پارٹی قیادت ملاقات کا وقت دے، احسن اقبال نے میرے حلقے میں اپنے بیٹے کےلئے ریلیاں نکالیں، بطور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ناکامیوں کو اجاگر کیا، ضابطے کے مطابق معاشی خرابیوں کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں۔

جواب میں دانیال عزیز نے مزید کہا مختلف آپریشنز سے گزر رہا ہوں، اس لئے بروقت جواب نہیں دے سکا۔