راولپنڈی (بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز کاشمالی وزیرستان میں آپریشن،خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آ ر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز ،دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے نتیجے میں خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کےخلاف متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہادہشتگرد ہائی پروفائل حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، سکیورٹی فورسز کی بروقت بھرپور جوابی کارروائی نے بڑے نقصان سے بچالیا،دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔
شمالی وزیرستان میں آپریشن،خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد جہنم واصل



















