جام پور میں کھاد کا مصنوعی بحران جاری،کسان لٹنے پر مجبور

کوٹ چھٹہ: (ثناءاللہ میرانی ) جام پور میں کھادکا مصنوعی بحران بدستور جاری عمران ترین نامی کھاد ڈیلر نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جام پور صغیر قریشی کی مبینہ ملی بھگت سے کھاد کی بھری گاڑی کسانوں کو دینے کی بجائے راتوں رات بلیک پر فروخت کرکے کروڑوں روپے اضافے کما لئے جبکہ کسان ہاتھ ملتے رہ گئے انتظامیہ نے بھی بااثر کھاد ڈیلر کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا۔

جام پورو گردونواح میں کھاد کا مصنوعی بحران بدستور جاری ہے کھاد ڈیلر زراعت افسران کی مبینہ ملی بھگت سے کھاد کی بلیک پر فروخت کر کے کسانوں سے کروڑوں روپے بٹور لئے مزید لوٹ مار جاری ہے گزشتہ روز جام پور میں عمران ترین نامی کھاد ڈیلر کے پاس کھاد سے لوڈ کی گاڑی پہنچی تو موصوف ایک بوری کسانوں کو نہ دیکھائی دیکھتے ہی دیکھتے کھاد سے مکمل بھری گاڑی چھوٹے دوکانداروں کو بلیک پر فروخت کر کے کروڑوں روپے کما لئے جبکہ کسان بچارے منہ تکتے رہ گئے

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جام پور صغیر قریشی کی مبینہ ملی بھگت سے عمران ترین نامی کھاد ڈیلر نے مکمل کھادسے بھری گاڑی بلیک پر فروخت کر دی کسی مجاز افسران نےبااثر ڈیلر کی غنڈا گردی کا کوئی نوٹس نہیں لیا ذرائع کے مطابق تحصیل بھر میں اکثر کھاد ڈیلروں نے مسلم لیگ ن سے وابستگی اختیار کر کے اپنے آپ کو تحفظ فراہم کیا ہوا ہے کھاد ڈیلر۔سیاسی چھتری کی آشیر باد سے کسانوں کا دونوں ہاتھوں سے خون نچوڑ رہے ہیں جن کے خلاف انتظامیہ کاروائی سے گریزاں ہے کیونکہ آج تک تحصیل جام پور کے کسی کھاد ڈیلر کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی۔

علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا حکمرانوں کی نااہلی کے باعث کھاد کے مصنوعی بحران پر زراعت افسران کی لاٹری کھل گئی کھاد کی بلیک پر خوب ہاتھ صاف کر رہے ہیں کسانوں نے بتایا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے کھاد کے بحران کے باعث گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے کسانوں نے بلیک پر فروخت کرنے والے کھاد ڈیلروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔اس حوالے سے کھاد ڈیلر عمران ترین سے رابط کی کوشش کی تو انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔