نیوائر نائٹ، فول پروف سیکورٹی انتظامات، کریک ڈاﺅن میں متعدد منچلے گرفتار

لاہور (مرزا ندیم بیگ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان ڈار کے احکامات پر سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر اور ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیموں نے نیوائرنائٹ پر جہاں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے، وہاں ون ویلرز اور سہولت کاروں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے متعدد منچلے نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسکے علاوہ نیو ائیر نائٹ پر شراب کی سپلائی اور آتش بازی کا سامان سمیت ملزمان گرفتار کئے گئے،رات بارہ بجے سے قبل افسران و ملازمین نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں ،خاص کر مال روڈ اور دیگر پوش علاقوں میں پولیس الرٹ رہی ،ڈ ی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے ایک روز قبل ہی گرجا گھروں ،اہم شاہراﺅں ،مارکیٹوں اور پارکوں میں پولیس کی نفری بڑھا دی تھی فول پروف سکیورٹی کے لئے تمام ایس پیز،ڈی ایس پیز،84 ایس ایچ اوز 200 لیڈیز اہلکاروں سمیت سات ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی تھیں،پبلک مقامات پر سادہ لباس میں ملازمین اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے تاکہ خواتین کو حراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے اسکے علاوہ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر احکامات دیئے تھے کہ ون ویلرز اور ان کے سہولت کاروں کےخلاف مقدمات درج کروائے جائیں،ون ویلرز کے ساتھ ساتھ اب موٹر مکینک بھی جیل کی ہوا کھائے گا، سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہلڑبازی روکنے کیلئے 90 مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے گئے،کم عمر ڈرائیورز سمیت ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ،ایس پی سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان، ایس اکرام اللہ مکمل سپرویژن کرتے رہے ،مال روڈ،جی روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے ڈیوٹی کے فرائض نبھاتے رہے ،مین بلیوارڈ گلبرگ اورعلامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ ڈیگنس پر بھی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی ۔