صوابی (مشرق نیوز)سابق وزیر دفاع وسربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے کہا ہے فوج پر حملہ کرنے والی سیاسی جماعتیں ملک دشمن ہیں۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا نیا پاکستان بنانے کے نعرے میں ہم بھی بہک گئے، مجھ پر کسی کا احسان نہیں، میرے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا،عمران خان پارٹی میں کسی کو لیڈر نہیں مانتا،بانی چیئرمین تحریک انصاف پٹھانوں کو بے وقوف سمجھتا ہے۔
سابق وزیر دفاع نے مزیدکہافوج کی وجہ سے ہی ملک سلامت ہے اگر سیاستدان قرضے نہ لیتے تو ملک کا موجودہ حال نہ ہوتا۔
فوج پر حملہ کرنےوالی سیاسی جماعتیںملک دشمن ہیں،پرویزخٹک



















