میرعلی میں آپریشن،کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی : ( ) سکیورٹی فورسز کی میر علی میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گردمارے گئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ۔

مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔

اہل علاقہ نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔