ٹریفک وارڈن کا اغوا، حبس بیجا اور تشدد،ٹاﺅن ہال ملازم، یونین عہدیداروں سمیت 15 افراد کیخلاف مقدمہ

لاہور(مرزا ندیم بیگ )پرانی انارکلی کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن کوتشدد کا نشانہ بنانے اور اغواءکر کے حبس بے جا میں رکھنے پر ٹاﺅن ہال کے ملازم یونین کے عہدیداران سمیت 15 افراد کے خلاف مقدمہ د رج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے احکامات پر مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت،پولیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے یونین صدر اور اس کے ساتھی گرفتاری سے بچنے کیلئے غائب ہو گئے ،ٹریفک پولیس کے وارڈن سلیم شہزاد کے مطابق چوک استنبول چرچ چوک کے قریب غلام عابد کے ہمراہ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار کو ڈائیورشن پر روکا تو اس نے میرے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی اور میرا گریبان پکڑ لیا منع کرنے پر اس شخص نے کہا کہ میں ٹاﺅن ہال میں ملازم ہوں ابھی اپنی ساری یونین کو بلا کر تیری ٹھکائی کرتا ہوں اور فون کر کے پندرہ کے قریب آدمی جن میں سے ایک نے اپنا تعارف وہاں کی یونین کا صدر گل نواز خان سواتی دوسرے نے جنرل سیکرٹری احمدبتایا ان لوگوںنے گالیاں دینا شروع کر دیں اور مارتے ہوئے زبردستی اٹھا کر ٹاﺅن ہال کے اندر لے گئے اور اندر جا کر مجھے مار مار کر اپنی طرف سے بے ہوش سمجھ کر کمرے میں بند کرنے کی کوشش کی اس اثناءمیں میرے سینئر ٹریفک وارڈن عبدالغفار اور غلام عابد نے منت سماجت کر کے ان سے جان چھڑوائی ملزمان نے وائر لیس سیٹ بھی چھین لیا تھا ،پرانی انارکلی پولیس نے وارڈن کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ وقوعہ والے روز ٹریفک وارڈنز نے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو بیرئیر ہٹانے سے منع کیا جس پر وہ طیش میں آ گیا اور بیرئیر کو ٹھڈے مارنے شروع کر دیئے بعدمیں فون کر کے ٹاﺅن ہال سے ساتھیوں کو کو بلا لیا ٹاﺅن ہال کی یونین کا صدر گل نواز اور جنرل سیکرٹری سی بی اے کی قیات میں پندرہ سے 20 ٹاﺅن ہال ملازمین وارڈنز کو اغواءکر کے لے گئے وہاں لے جا کر شدید تشدد کیا اور ٹریفک وارڈن سلیم کو حبس بےجا میں رکھا ، نیم بے ہوشی کی حالت میں ملزمان وارڈنز چھوڑ کر فرار ہو گئے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرواتے ہوئے اغوائ،کار سرکار میں مداخلت ،سنگین نتائج کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر وا دیا گیا ہے ،سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ہتک آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں، وارڈنز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے، ایسا رویہ انتہائی ناگزیر ہے،اس کے علاوہ متعلقہ تھانہ رابطہ کرنے پر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں امید ہے ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔