رینالہ خورد( عثمان جاوید )تھانہ صدر رینالہ کی حدود میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار ہو گئے۔
تھانہ صدر رینالہ کی حدود میں 3 ڈاکو شہری سے نقدی و موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے جس پر پولیس موبائل موبائل موقع پر پہنچ گئی ،ڈاکوﺅں نے پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا اور رات کی تاریکی اور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ فرار ہونےوالے ڈاکوﺅں کی تلاش کےلئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی۔
اس موقع پر تھانہ صدر رینالہ کے ایس ایچ او رب نواز وٹو نے اتحاد پریس کلب رینالہ کے قلم کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فرار ہونے والے 2 ڈاکوﺅں کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا، ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان رانا کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور علاقے میں ڈکیتی جیسی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے گشت کا موثر نظام بنادیا۔
رینالہ خورد:مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ،2رفوچکر



















