اسلام آباد،راولپنڈی(بیورورپورٹ)توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی ختم کرنے کےلئے اپیل فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد ،سپریم کورٹ نے لیول پلئینگ فیلڈ کےلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا عندیہ دےدیا۔
دوران سماعت وکیل شہباز کھوسہ نے کہا توشہ خانہ کیس میں نااہلی ختم کرنے کی درخواست کو 3رکنی بنچ کے سامنے مقرر کر دیں،قائم مقائم چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دئیے اسلام آباد میں صرف 2ہی ججز دستیاب ہیں، توشہ خانہ کیس کم از کم 3رکنی بنچ کو سننا چاہیے، رواںہفتے توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت ممکن نہیں۔
جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا نااہلی فیصلہ معطل ہونے سے سزا معطل نہیں ہوتی، درخواست ہے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل ہوا تو سزا بھی ختم ہو، فیصلہ معطل ہونے سے سزا ختم ہونے کی کوئی عدالتی نظیر ملکی تاریخ میں نہیں ،وکیل شہباز کھوسہ نے کہا جاوید ہاشمی کےخلاف فیصلے کےساتھ سزا بھی ختم کی گئی تھی، پوری قوم کیس کو دیکھ رہی ہے ،عدالت دیکھے کیسے ہمایوں دلاور نے ایک ہی دن میں 5بار سماعت کر کے سزا سنائی۔
قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاآپ کی درخواست کو 2رکنی بنچ صرف خارج کر سکتا ہے، 2رکنی بنچ آپ کو عبوری ریلیف بھی نہیں دے سکتا کیونکہ ہائیکورٹ میں ڈویژن بنچ کا فیصلہ ہے، کیا پتہ کیس اہم نکات کاہو اور سماعت 5رکنی بنچ کرے؟ اگلے ہفتے قاضی فائز عیسیٰ صاحب بھی آجائیں گے،وکیل نے کہا عدالت ججز بلا کر ابھی بھی بنچ بناسکتی ہے ،جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ ججز دستیاب نہیں آپ بتا دیں کس کو بٹھا کر سماعت کریں؟ ججز کمرہ عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔
قبل ازیں جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا آپ کی درخواست کے اندر بہت ہی سنجیدہ الزامات ہیں،وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا اگر بروقت کیس درج ہوتا تو اتنی ایمرجنسی نہ ہوتی،جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کیس 3رکنی بنچ ہی سنے گا، لیول پلیئنگ فیلڈ پر توہین عدالت والی درخواست ہوسکتا ہے مقرر ہوجائے،چیمبر میں جا کر فیصلہ کریں گے۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان،سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 جنوری تک ملتوی کردی گئی،ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے باعث مصروف تھے،عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔
دریں اثنابانی پی ٹی آئی کے وکیل عمیر نیازی نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا سائفر کیس کے جج نہیں آئے، سماعت 2 دن کےلئے ملتوی ہوگئی،مزید برآںاحتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاو¿نڈز ریفرنسز میں ضمانت درخواستوں پر سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی،احتساب عدالت کے جج بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس پر سماعت کی ملزموں کو ریفرنسز کی نقول بھی فراہم نہ کی جاسکیں۔
علاوہ ازیںآفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 2 نئے بنک اکاو¿نٹ کھلوانے کےلئے بائیو میٹرک کرانے کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی جیل مینوئل کے تحت بینک عملے کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے،عدالتی حکم کے بعد نجی بینک کا عملہ بانی چیئرمین کی بائیو میٹرک تصدیق کےلئے اڈیالہ جیل پہنچااورضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد واپس چلا گیا۔
عمران کی اپیل پر فوری سماعت ناممکن،فیصلہ معطلی سے سزا ختم نہیں ہوتی،سپریم کورٹ



















