وزیرآباد:ہولی پرسن سوسائٹی کے زیر اہتمام کرسمس تقریب

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) ہولی پرسن سوسائٹی کے زیر اہتمام کرسچن کالونی نمبر2ڈسکہ روڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقا دکیا گیا ،پاسٹر سیموئیل خورشید،اعجاز شمعون،اعجاز تابانی،مجید،نقاش سمیت سینکڑوں مردوخواتین نے شرکت کی۔

پاسٹر سیموئیل خورشید نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلا م کی تعلیمات اور ان کا صبر وتحمل انسانیت سے پیاراوربین المذاہب بھائی چارے کی بنیادہے،ملکی حالات کا یہی تقاضا ہے کہ تمام پاکستانی بلا تفریق مذہب وفرقہ پرستی ملکی ترقی وخوشحالی اورسا لمیت کے لئے مل جل کردہشت گردی کے ناسورکاخاتمہ کرنا چا ہئے۔