عمران ،فواد کےخلاف توہین ای سی پی و چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان،فواد چودھری کےخلاف توہین ای سی پی و چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

کاز لسٹ کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بدھ کو اڈیالہ جیل میں ہوگی،عمران خان ،فواد چودھری پر فرد جرم عائد ہوگی،ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن سماعت کرےگا،بنچ میںممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام شامل ہیں۔