اسلام آباد (بیورورپورٹ)نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو گی، وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی وزارت خزانہ و دیگر وزارتوں کیلئے نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی، گرانٹ، فنڈز کی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں بلکہ کیش ٹرانزیکشنز کرے گی۔
ذرائع کے مطابق گردشی قرض میں کمی کیلئے بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ کو منظور نہیں کیا جائے گا، تکنیکی گرانٹس، فنڈز کے اجرا کیلئے پرنسپل افسر کے بعد ای سی سی سے منظوری ہو گی،نان کیش ایڈجسٹمنٹ کے باعث متعدد وزارتوں، ڈویژنز کیلئے فنڈز کیش میں ڈیل کیا جائے گا۔
نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو گی،آئی ایم ایف کو یقین دہانی



















