سیاسی جماعتوں سے عوام کا بھروسہ ختم ہو چکا ، طارق محمود گھمن

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) سیاسی جماعتوں سے عوام کا بھروسہ ختم ہو چکا ہے۔عوام پرانے چہروں سے اکتا چکے ہیں۔اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا تو ان کی خدمت عبادت سمجھ کر کروں گا ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار پی پی حلقہ 35 طارق محمود گھمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

طارق محمود گھمن نے کہا عوام کی سیاسی جماعتوں پر مایوسی دیکھ کر حلقہ پی پی 35 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ،روائتی سیاستدانوں سے عوام مکمل بیزار ہو چکے ،عوام کی خدمت کرنے کی بجائے صرف ان کو لارے لگائے جاتے ہیں عوام کی مایوسی دیکھ کر سیاست میں حصہ لے رہا ہوں اور یہی مقصد لے کر سیاست میں داخل ہوئے ہیں۔

عوام سے مطالبہ ہے الیکشن میں روائتی سیاستدان کی بجائے نئے چہرے کو آزمائیں ،اقتدار میں آ کر محرومیاں دور کریں گے اور پی پی 35 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔