راولپنڈی، آئل ریفائنری کی سپلائی لائن میں دھماکہ،خوفناک آتشزدگی

راولپنڈی(بیورورپورٹ)راولپنڈی میں آئل ریفائنری کمپنی کی سپلائی پائپ لائن میں دھماکہ ،خوفناک آتشزدگی،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اطلاع ملتے ہی فوری فائر بریگیڈ ،ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں،متعدد فائر ٹینڈرز، ایمرجنسی گاڑیوں اور اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ایس ایچ او صدر بیرونی جمال نواز نے کہاآگ ،دھماکے سے 2گھرمتاثر ہوئے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان ہوا نہ کوئی زخمی،اے ایس پی صدر زینب ایوب نے کہا گھر کے کرائے دار کی جانب سے پائپ لائن میں سوراخ کرنے سمیت تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لے رہے ہیں،کمشنر راولپنڈی نے آئل ریفائنری کی سپلائی لائن میں آگ لگنے کی وجہ تیل چوری قرار دیتے ہوئے کہا مکان خالی تھا تیل کی لائن اسی جگہ سے گزر رہی ہے جہاں آگ لگی۔