پشاور(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے ارباب ،عاصمہ عالمگیر کو منا لیا،ذرائع کے مطابق ارباب خاندان کو منانے میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
ارباب عالمگیر قومی اور بیٹے خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست سے انتخابات میں حصہ لیں گے،خواتین کی مخصوص نشست عاصمہ عالمگیر کو ملے گی،ارباب عالمگیر نے کہا پیپلز پارٹی کی قیادت سے گلے شکوے دور ہو گئے، پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،آصف زرداری، بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی سے بہت پیار ، اپنائیت ملی۔
گیلانی کی کاوشیں کامیاب،پیپلز پارٹی نے ارباب خاندان کو منا لیا



















