لاہور،کراچی،لاڑکانہ (خبر نگار،اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ )سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بھی جمع کرا دیئے گئے،کاغذات نامزدگی بانی پی ٹی آئی کے وکیل رائے علی اور عمر طالب نے آر او کو جمع کرائے،رائے علی نے کہا بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔
دوسری جانب این اے 242 کراچی سے قادر مندوخیل، مصطفی کمال، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔
ادھر چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے این اے 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،خواجہ عمران نذیر، سہیل شوکت بٹ اور ذیشان ملک نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
مزید برآںچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اتوار کو این اے 194 اور 197 سے نامزدگی فارم جمع کرائیں گے۔
عمران خان کے لاہور سے بھی کاغذات نامزدگی جمع



















