اوکاڑہ(رپورٹ :اسرار بیگ)انسداد بجلی چوری اور ریکوری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے SEاوکاڑہ نے تمام افسران کو ٹاسک دے دیا۔ دوران میٹنگ انہوںنے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ چیف انجینئر کی ہدایت کے مطابق اوکاڑہ کو بجلی چوروں سے پاک کرنا مشن ہے بجلی چوری میں ملوث اہلکار ہو یا کوئی آفیسر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
SEمیر جمشید زمان نے کہا کہ عوام کی سہولیات کے لیے لیسکو کے ذمہ داران حاضر ہیں۔ پھر بھی اگر کسی صارف کو کوئی شکایت یا مشکل درپیش ہو میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ بروقت ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنایا جائے میٹنگ میں SDOسول لائن زاہد پرویز ، منظور حسین ، زین الحسن، رضاء ، کرمانوالہ، پیپلز کالونی، نصراللہ اے ام CSاوکاڑہ ،محمد جمال DMOرینالہ، شاکر حسین رینالہ سٹی، رائے صبح صادق رینالہ رورل، عثمان خان AMOستگھرہ، فدا محمد اختر آباد، محمد عمران CSرینالہ، حماد اللہ ارشاد DMOدیپالپور، ملک اعجاز اربن، عتیق اللہ رورل، عمران خان حویلی رورل، امین طیب مظفرآباد، علی اکبر بھومن شاہ، حسیب احمد CSدیپالپور، شاہنواز حجرہ، خوشنود احمد حجرہ ساﺅتھ، فرحان شیخ بصیرپور، نصیر احمد MAاحمد آباد، محمد جمیل حجرہ سٹی، محمد اسلم CSحجرہ، بلال یوسف FAM، اویس خان FAMکے علاوہ ملک عرفان اللہ DMO، احسان محمود، عادل سہیل ، نعمان قادر، سمی اللہ، طارق بشیر DMO، کاشف شیخ ڈپٹی مینجر ، MTشہزاد علی بابر، عطاءاللہ مجیب، شجر حسین DCM، سید اظہر علی شاہ شامل تھے۔
جمشید زمان میر نے کہا کہ صارفین کی سہولیات کے ازالے کے لیے اور بجلی چوری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے افسران مزید محنت کریں۔
اوکاڑہ: انسداد بجلی چوری اور ریکوری مہم کیلئے افسروں کو ٹاسک دیدیاگیا



















