کسووال ( ارشد سردار چودھری) مین بازار میں بجلی کھمبوں پر ننگی تاریں،لٹکتے میٹرقیمتی جانوں کے لیے خطرہ، عوامی سماجی حلقوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیل کے مطابق کسووال مین بازار میں متعددبجلی کے کھمبوں پر لگے سینکڑوںمیٹروں کی ننگی تاروں سے کسی بھی وقت بہت بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے،جس سے بھاری نقصان اور قیمتی انسانی جانوںکے لیے تشویش کا باعث بن سکتا ہے ۔
اکثر و بیشتر ان ننگی تاروں میں آگ بڑھک اُٹھتی ہے جس سے قریبی دکانوں اور الیکٹرونکس اشیاءکے جلنے کا خطرہ ہے ۔ مقامی دکانداروں نے متعدد بار میپکو سب آفس کسووال میں اس حوالے شکایت درج کرائی مگر مہینوں گزر گئے لیکن تاحال ان بجلی کے کھمبوں پر لٹکتی ننگی تاروں اور میٹروں کو درست نہ کیا جاسکا۔شہریوں نے حکام بالا سے ترجیحی بنیادوں پر نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
کسووال:مین بازار میں بجلی کھمبوں پر لٹکتے میٹر اورننگی تاریں زندگیوں کیلئے خطرہ



















