دنیا میں ٹیکنالوجی کی مدد سے ترقی ممکن ہوئی : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (مشرق نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ طلبا کو تسخیر اور دریافت پر توانائی صرف کرنا چاہیے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی ترقی ممکن ہوئی۔ طلبا کو تسخیر اور دریافت پر توانائی صرف کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے میرے دل کے قریب ہیں۔ میں ان لوگوں کی بہت تعریف کرتا ہوں جنہوں نے اس انسٹیٹیوٹ کا تصور پیش کیا۔