پاکپتن میں کسان اتحاد کا کھاد مافیا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پاکپتن ( اختر شاہ کھگہ)کھاد کی عدم دستیابی ناجائز بلوں اور اپنے مطالبات کے حق میں کسان اتحادنے شدید احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرہ کی قیادت پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین چودھر ی حاجی مظہر کمبوہ صدر مہر اشرف، رہنما کسان اتحاد میاں اصغر کمیانہ، ظفر اقبال، اسلم یوسف نے کی ،مظاہرے میں درجنوں کسانوں نے شرکت کی ۔

مقررین نے کہا کھاد کا بحران شدت اختیار کرنے لگاہے ،کھاد مافیا بے بس مجبور کسانوں کو منہ مانگی قیمت پر کھاد فروخت کر کے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ہیں ،کھاد کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر سادہ لوح کسان اپنی فصلیں بچانے کیلئے کھاد مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہو گئے، یوریا کھاد کا سرکاری ریٹ فی بوری 3610 روپے ہے جبکہ مارکیٹ 5ہزار روپے تک اور ڈی اے پی کا سرکاری ریٹ مختلف کھاد کمپنیوں کا 13/14ہزار روپے سے 14ہزار روپے ہے مگر مارکیٹ میں 15ہزار روپے تک فی بوری فروخت ہو رہی ہے ،انہوں نے کہاکسانوں کو اوور بلنگ کی جا رہی ہے، کسانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے ناجائز مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں ،بجلی کے کنکش منقطع کیا جا رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اورپولیس بھی کسانوں سے غنڈہ گردی کی جا رہی ہے۔