چناب نگر میں قصاب مافیا بے لگام،من مانے نرخوں پر فروخت


چناب نگر(انس نعمان عثمانی)چناب نگر شہر اور اس کے گردونواح میں قصاب مافیا بے لگام، حکومت کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ مذاق بن کر رہ گئی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کارروائی سے گریزاں ہیں
۔


شہر و گردونواح میں قصاب مافیا بے لگام ہو گیا، انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت کی خرید ناممکن ہو گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث قصابوں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے اور وہ مہنگائی سے ستائے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،قصاب مٹن 1700 سے 1850 روپے بیف 800 سے 1000 روپے فی کلو تک فروخت کرنے لگے جبکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ میں بیف کی قیمت 600 روپے اور مٹن کی قیمت 1200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے اسکے برعکس حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ قیمتوں پر عملدرآمد نہیں کرایا جارہا ۔

عوام کو قصاب مافیا کے ہاتھوں لٹنے کےلئے بے یاروں مدد گار چھوڑ دیا گیا جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں،شہر کے عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر آصف رضا سے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخ ناموں پر عملدرآمد کرانے اور عوام کو لوٹنے والے قصابوں کےخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔