لاہور (اپنے نمائندے سے) حماس القدس قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھے گی، فلسطین فلسطینیوں کا ہے،اسرائیل ناجائز ریاست ہے،طوفان اقصیٰ سے اسرائیل اور سرپرست امریکہ کو پیغام مل گیا اہل فلسطین اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتے ہیں، کسی صورت غزہ فلسطین کو نہیں چھوڑ یں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،امریکہ ،اسرائیل دنیا میں تنہا اور تمام حق پرست اہل فلسطین کےساتھ کھڑے ہیں، ان خیالات کا اظہار حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے لاہور میں سینئرصحافیوں،تجزیہ کاروں اور اینکر پرسنز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی،مجیب الرحمان شامی،سجاد میر،سید ارشاد عارف،سلمان غنی،نجم ولی خان،عابد تہامی،سلمان عابد،میاں اشفاق انجم،رضوان رضی،اشرف سہیل،نوشاد احمد، ابوبکر، حافظ حسان، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف ودیگر موجود تھے۔
ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 20ہزار سے زائد بچے، خواتین، بزرگ ،جوان شہید ہوگئے جبکہ اہل فلسطین کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں، حماس نے اسرائیلی فوج اور عسکری قوت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جس کا مغربی میڈیا ذکر نہیں کررہا لیکن صہیونی میڈیا اپنے ساڑھے 4 ہزار فوجی افسروں،جوانوں کی ہلاکت کا دبے انداز میں ذکرکررہا ہے، اسرائیلی عوام نیتن یاہو کےخلاف ہوگئے ،فلسطینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہے، اہل پاکستان نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرکے حوصلے اور بلند کردئیے ، پوری دنیا میں حق پرست لوگ اسرائیل امریکہ کےخلاف سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں جو اخلاقی، سیاسی، سفارتی اور خارجی فتح کے مترادف ہے، ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا اسرائیل کے ناپاک عزائم اور بڑھتے قدم کو روک دیا وہ اپنے ہی بچھائے جال میں پھنس چکا ،گریٹر اسرائیل کے عزائم کو حماس نے خاک آلود کردیا ۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















