اسلام آباد 5.8 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا،عوام خوفزدہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہولناک زلزلے سے لرز اٹھا،ریکٹر سکیل پر شدت5.8،گہرائی زیر زمین 140 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر میں ڈوڈا سے103 کلومیٹرمشرق میں تھا، کشمیر ودیگرعلاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے،شدید جھٹکوں کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے،کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔