گیس قیمتوں میں اضافے کیخلاف ہوٹلز ماکان کااحتجاج

اسلام آباد(بیورورپورٹ)گیس قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کےخلاف جڑواں شہروں کے ہوٹلز مالکان سڑکوں پر نکل آئے ،اوگرا دفتر کے باہر احتجاج کے دوران حکومت کےخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

مذاکرات دوبارہ کرنے کی یقین دہانی پر تاجروں نے احتجاج عارضی طور پر ختم کردیا،مذاکرات کے بعد 31 دسمبر تک بلوں کی تاریخ میں توسیع مل گئی، تاجروں نے کہامطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ ملک بھر تک پھیلا دینگے۔