پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گر گئی،عامر نواز چانڈیہ ن لیگ میں شامل

لاہور(خبر نگار)پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گر گئی،عامر نواز چانڈیہ ن لیگ میں شامل ہوگئے،عامر نواز چانڈیہ نے شہبازشریف سے ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔

صدر ن لیگ شہبازشریف نے پارٹی میں آمد پر خوش آمد ید کہا ،واضح رہے عامر نواز چانڈیہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر تھے۔