الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کیلئے درخواست سماعت کےلئے مقرر

پشاور (بیورورپورٹ)الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کیلئے درخواست پیر کو سماعت کےلئے مقرر کرد ی گئی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پرمشتمل 2رکنی خصوصی بنچ سماعت کرےگا،سماعت دوپہر2بجے ہوگی،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔