راولپنڈی: ( ) سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ سے 40 سالہ رفاقت ختم کر لی۔
سردار مہتاب عباسی گزشتہ کافی عرصے سے قیادت سے خفا تھے اور رواں برس فروری میں مرکزی نائب صدر ن لیگ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔
سردار مہتاب خان عباسی نے آئندہ الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا آج لوگ کہتے ہیں ہمیں کسی اور نے جتوانا ہے۔
سب مل کر بیٹھیں اور انتقام کی کارروائی بند ہونی چاہیے، میرے نواز شریف کے ساتھ اصولی اختلاف ہیں، مریم نواز سے کوئی اختلاف نہیں لیکن سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے۔
سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ سے 40 سالہ رفاقت ختم کر لی



















