گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) گوجرانوالہ بزنس سنٹر میں گزشتہ روز میڈان گوجرانوالہ انکوئیر کا افتتاح سابق وفاقی وزیر انجینئرخرم دستگیرخان نے کردیا۔ اس موقع پر خرم دستگیر خان نے کہا کہ میں جی بی سی کے ویژن کی تائید کرتا ہوں کہ ہمیں ریجنل ٹریڈ کو فروغ دینا چاہیے، دنیا کے ترقی پذیر ممالک بھی بہت اٹریکٹو مارکیٹ ہے جو پاکستان کے ماحول سے مطابقت رکھتی ہے اور گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات کو باآسانی ان ملکوں میں ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی کاروباری برادری ایکسپورٹس پر فوکس کرے کیونکہ اس سے نہ صرف زرمبادلہ کمایا جائیگا بلکہ ہماری مصنوعات کی کوالٹی اور کاریگروں کی مہارت میں بھی اضافہ ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر فیز ون کی افتتاحی تقریب کے بعد صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر صدر چیمبر شیخ ضیا الحق،سابق صدور چیمبر اخلاق احمد بٹ،خواجہ ضرار کلیم،محمد شعیب بٹ ڈائریکٹر عثمان نواز باجوہ،سینئیرنائب صدر عادل ندیم،نائب صدر حمیص گلزار صنعتکاروں عرفان یعقوب بٹ،اجمل اعوان،خالد منہاس،شہروز رشید،امجد حسین،حبیب اللہ،واجد نقوی،روحان کلیم،فرحان میر،چوہدری محسن،شارق کلیم،خواجہ فائق،جمشید ایوب بٹ،ناصر کھوکھر و دیگر بھی موجود تھے ،خرم دستگیر خان نے کہا کہ گوجرانوالہ میں بہت سی ایسی انڈسٹریز موجود ہیں جو پاکستان میں کہیں نہیں ہیں اس لیے ہمارا الگا قدم یہ ہے کہ گوجرانوالہ کی انڈسٹری کا رخ ایکسپورٹ کی طرف موڑا جائے تاکہ ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہو سکے۔
ہمیں ریجنل ٹریڈ کو فروغ دینا چاہیے : خرم دستگیر خان



















