بلاول 18ویں ترمیم کی بنیاد پر الیکشن سلوگن بنانے کی تلاش میں ہیں،ن لیگ

لاہور(اپنے رپورٹر سے)ن لیگ نے نئی حلقہ بندیوں کیخلاف عدالت جانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے نواز شریف کے بغیر 3 الیکشن لڑے ، پی ٹی آئی کو بھی بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے ،نہیں چاہتے کوئی جماعت سیاسی عمل یا الیکشن سے باہر ہو ، پیپلز پارٹی نے ایک بار بائیکاٹ کیا تھا تو پیچھے رہ گئی۔

سعدرفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاپی ٹی آئی کا بانی چیئرمین ایک وقت میں فرعون بنا ہوا تھا،وہ کہتا تھا سیاست کے فیصلے میں خود کروں گا باقی سارے چور ہیں غیر متعلقہ ہیںاب آپ چوروں سے توقع کرتے ہیں آپ کےساتھ کھڑے ہو جائیں ،آپ نے کسی کو اس قابل چھوڑا ہے وہ غلطی سے بھی آپ سے ہمدردی کرے ،جھوٹ کو سچ کر کے دکھانے کی جو مہارت پی ٹی آئی کے پاس ہے وہ کسی اور کو حاصل نہیں ،پی ٹی آئی کوسوشل میڈیا پر انتخاب لڑنے دیں ہم زمین پر الیکشن لڑیں گے، الیکشن میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے ، اطمینان بخش مینڈیٹ والی حکومت آئے گی تو پاکستان کے مسائل حل ہوں گے، بہت سی جگہوں پر حلقہ بندیوں کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے۔

دوسری جانب پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا نے کہابلاول بھٹو 18ویںترمیم کی بنیاد پر الیکشن سلوگن بنانے کی تلاش میں ہیں،ن لیگ کے نقطہ نظر سے جھنگ کا ضلع 2018 کے الیکشن میں خالی تھا، ضلع جھنگ کو مکمل کیا ،این اے 110سے مولانا آصف معاویہ، بابر سیال، پی پی 125سے نیلم سیال، پی پی 129سے خالد غنی، پی پی 131سے فیصل حیات جبوانہ، پی پی 267سےرئیس ابراہیم،این اے 189سے سردار ریاض خان اور پی پی 297سے دوست خان مزاری ن لیگ میں شامل ہو گئے۔

رانا ثنا نے کہاکاروبار زندگی بزرگ چلا سکتے ہیں نہ نوجوان مکس میچ ہوتا ہے، 21 اکتوبر کو نوازشریف نے عہد کیا ملک کو بحران سے نکالیں گے،نوازشریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،صدر ن لیگ پنجاب نے مزید کہا8فروری کے الیکشن کیلئے تیار ہیں، گوہر خان کو چاہیے اپنی پارٹی کو الیکشن میں لے کر جائیں، 9مئی کے مجرموں کو قانون کا سامنا کرنے دیں، پی ٹی آئی 9مئی کے کرداروں کا تحفظ نہ کرے،اس موقع پر سابق سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے کہا مجھے اور میرے خاندان کو نوازشریف کی لیڈر شپ پر پورا اعتماد ہے۔