اسلام آباد،راولپنڈی (بیورورپورٹ)توہین ای سی پی کیس میں عمران ،فواد کاجیل ٹرائل ہوگا،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،ای سی پی نے وزارت داخلہ اور قانون کی رائے کے بعد ٹرائل کا فیصلہ کیا،فیصلے کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کےخلاف فرد جرم کی کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ کو 2 روز میں انتظامات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم 13 دسمبر کو عائد ہو گی، ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن جیل میں ٹرائل کرے گا،اسد عمرکےخلاف توہین الیکشن کمیشن کا فیصلہ تاحال نہیں سنایا گیا ۔
ادھر احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ سکینڈل کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت میں 12 دسمبر تک توسیع کردی،اڈیالہ جیل راولپنڈی میں القادرٹرسٹ، 190 ملین پاونڈ سکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج بشیر نے کی ، عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع کردی ۔
علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن سے نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اپیل واپس لینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
مزید برآں اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست 11 دسمبر کو سماعت کےلئے مقرر کر دی،عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دلائل کیلئے مہلت دینے کی استدعا منظور کی گئی ہے،عدالتی حکم نامے میں کہا گیا 11 دسمبر کو الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل نہ دیے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیں گے۔
عمران،فواد کاجیل ٹرائل ہوگا، توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ



















