موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائینگے، شہباز شریف

لاہور( اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم و صدر ن لیگ شہباز شریف سے بلوچستان کے پارٹی صدر جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی،سعد رفیق، سردار ایاز صادق ،ملک احمد خان بھی موجود تھے،تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں پرمشاورت ،سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا بلوچستان دل ،جان ہے، بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کا ناگزیر تقاضا سمجھتے ہیں، 16ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ مرتبہ بلوچستان گیا، دوبارہ موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے،بلوچستان ملکی معاشی ترقی کا مستقبل میں محور و مرکز ثابت ہوگا۔