ٹک ٹاکر کو قتل کے جرم میں سزائے موت،5لاکھ جرمانہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عدالت نے ٹک ٹاکر کو چوری، قتل کے جرم میں سزائے موت سنا دی،ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے ٹک ٹاکر عالیان کو سزائے موت کا حکم دیا۔

جج طاہرعباس سپرا نے فیصلے میں کہا مجرم عالیان سے 30بور پستول بھی برآمد ہوچکی، آلہ قتل کو جائے وقوعہ کے قریب جھاڑیوں میں پھینکا گیا،مجرم عالیان کی جانب سے جائے وقوعہ کی خود نشاندہی کی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا مجرم عالیان کے مطابق قتل کے وقت پشاور میں موجود تھا لیکن بیان کا کوئی گواہ نہیں،ثبوتوں، گواہوں کی روشنی میں مجرم عالیان قتل اور چوری کا مرتکب ہوا،جج طاہرعباس سپرا نے فیصلے میں کہا مجرم عالیان کو سزائے موت، 5لاکھ جرمانے کی سزا، چوری کے جرم میں 7 سال قید اور 30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔