چیچہ وطنی( سلطان مصطفائی)کوڑے کے ڈھیروں کی وجہ سے لکڑ منڈی پل کے قریب بچوں کا پرائمری سکول بری طرح متاثر، بدبو کی وجہ سے طلباءکو شدید مشکلات کا سامنا ،لکڑ منڈی پرائمری سکول کی دیوار کے ساتھ روزانہ پورے شہر کا کوڑا پھینکا جاتا ہے دو تین دن کے بعد اس جگہ کی ناقص صفائی کی جاتی ہے۔
تھوڑا سا کوڑا کرکٹ اٹھانے کے بعد کوڑے کے بڑے بڑے ڈھیر وہی پڑے رہتے ہیں ،کوڑے کے ڈھیر کی وجہ سے بدبو اور گندگی پھیل رہی ہے،اور مکھی، مچھر سے لوگ بیماریاں پھیل رہی ہیں،سکول کے طلباء، اس پاس کے رہائشیوں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سماجی ، فلاحی اور عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
چیچہ وطنی :لکڑ منڈی پل کے قریب لگے کوڑے کے ڈھیرشہریوں کیلئے درد سر



















