اسلام آباد (بیورورپورٹ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ لکھنے سے روکدیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ضمانت کیس کے دوران وکیل کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کہنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ نہ کہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فیصلہ بھی لکھوا دیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا آئین میں سپریم کورٹ کیلئے اعلیٰ عدلیہ کا لفظ نہیں لکھا گیا، آئین کے مطابق صرف سپریم کورٹ کہا جائے۔
چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کو ”اعلیٰ عدلیہ“ لکھنے سے روکدیا



















