اسلام آباد (بیورورپورٹ)یوم انسانیت اور سماجی کارکنوں کے تحفظ کی قرارداد سینٹ نے متفقہ طورپر منظور کر لی ،پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ایوان انسانی زندگیوں کے تحفظ و انسانیت کی مشکلات کم کرنے اور بے لوث خدمت کو تسلیم کرتا ہے، انسانیت کی خدمت میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ایوان گزشتہ سال سیلاب کے بعد عالمی برادری کی امداد کو خصوصی طور پر سراہتا ہے، سینٹ سماجی کارکنوں پرتشدد و خطرات سے عدم حفاظت پر خدشے کا اظہار کرتا ہے، گزشتہ برس سماجی کارکنوں پر235 حملے کئے گئے،انسانیت کےلئے کام کرنےوالے کارکنوں کی بہتر سکیورٹی کےلئے اقدامات بڑھائے جائیں۔
سینٹ،یوم انسانیت و سماجی کارکنوں کے تحفظ کی قرارداد منظور



















