نجکاری پر فوکس ، آئندہ ہفتے سرمایہ کاری پر اچھی خبریں ملیں گی: وزیراعظم

اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے ہماری حکومت نجکاری پر فوکس کر رہی ہے اور پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیح ہے،نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) میں سول اور ملٹری قیادت کے لوگ شامل ہیں، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری پالیسی میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، پاکستان میں آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی، آئندہ ہفتے تک کچھ ایم اویوز پردستخط ہوں گے، بیرونی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے، بہت ممالک کےساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے رابطے میں ہیں،ہم نہ صرف خطے بلکہ خطے سے باہر سے بھی سرمایہ کاری پاکستان لانا چاہتے ہیں، بیرونی سرمایہ کار زراعت، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے، انہوں نے کہا انسانی وسائل کی ترقی اور اصلاحات پر کام جاری ہے، نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لیے مختلف ٹریننگ پروگرامز کا آغار کر رہے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری پر غور کررہے ہیں، آئندہ 10 برس میں10لاکھ نرسز کوتربیت دینے کا پروگرام ہے، گزشتہ5سے6دہائیوں میں لوگ یورپ گئے،وہاں سیٹل ہوگئے، ایس آئی ایف سی میں سول اورملٹری قیادت کے لوگ ہیں،نوجوانوں کو ہنرسکھانے کےلئے مختلف تربیتی پروگرامز کاآغاز کررہے ہیں،انہوں نے کہا انسانی وسائل کی ترقی اور اصلاحات پرکام جاری ہے، پاکستان کا میڈیاآزاداورخودمختار ہے، جب ہم بچے تھے توصبح اٹھتے ہی اخبار دیکھتے تھے، مگراب سب سے پہلے سوشل میڈیا دیکھتے ہیں،نگراں وزیراعظم نے کہا کوئٹہ تفتان ریلوے لائن کواپ گریڈ کیاجائےگا، حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے مختلف لائحہ عمل وضع کیے گئے ہیں، فلسطین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا غزہ کے حوالے سے کافی تشویشناک صورتحال ہے،انہوں نے مزید کہا پاکستان میں آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی، آئندہ ہفتے تک کچھ ایم اویوز پردستخط ہوں گے، بیرونی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے، بہت سے ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔