کندیاں:انتظامیہ کی نااہلی، جرنیلی روڈ اوراہم بازار گندگی کی نذر

کندیاں(سعید عابد) جرنیلی روڈ کندیاں کا بازار اور اہم گذرگاہ عرصہ دراز سے میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کی راہ تک رہی ہے یہ روڈ عرصہ دراز سے گندگی سے بھر چکا ہے خاکروب مہینوں صفائی کرنے نہیں آتے من پسند گلیوں اور محلوں میں جھاڑو پھیر کے غائب ہو جاتے ہیں یہاں ڈینگی مچھر کی بھی افزائش ہو رہی ہے اور بیماری پھیلنے کا بھی خطرہ بڑھ گیا ۔

میونسپل کمیٹی عملہ صفائی جرنیلی روڈ پہ جھاڑو لگانے کی زحمت گوارا ہی نہیں کرتا دکاندار خود دکان کے سامنے جھاڑو لگا کے ایک سائیڈ پہ گندگی جمع کرتے ہیں جس سے جگہ جگہ یہاں گندگی ڈھیر کی شکل اختیار کر گئی ہے سرکاری ٹریکٹر ٹرالی فضول اور نجی کاموں میں سڑکوں گلیوں میں مصروف رہتی ہے مگر یہاں سے گندگی اٹھانے میں عملہ کو تکلیف رہتی ہے اہل علاقہ عبدالغفور کندی ، محمد رمضان، تیمور ملک ، سجاد شاہ، ملک خادم حسین خواجے خیل، ملک امتیاز کندی ملک ظہیر کندی و دیگر اہل علاقہ نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔