اسلام آباد(بیورورپورٹ)ڈپٹی چیئرمین نیب،پراسیکیوٹرجنرل کی ماہانہ تنخواہ16لاکھ سے زائد مقرر،نگران وفاقی کابینہ نے منظوری دےدی۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کو 15لاکھ ،پراسیکیوٹرجنرل نیب سید احتشام شاہ کو16لاکھ 85ہزار تنخواہ اور مراعات ملیں گی،ڈپٹی چیئرمین نیب کو500لٹر پٹرول،بجلی،گیس دیگر الاﺅنس ہائیکورٹ جج کے مساوی ملیں گے جبکہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 600لٹر پٹرول،گاڑی بمعہ ڈرائیور، بجلی، گیس و دیگرالاﺅنس سپریم کورٹ جج کے مساوی ملیں گے،ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب ،پراسیکیوٹر جنرل کو ریکوری پر بونس بھی ملے گا،وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کی گئی۔
ڈپٹی چیئرمین نیب،پراسیکیوٹرجنرل کی ماہانہ تنخواہ16لاکھ سے زائد مقرر



















